Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی کے فیشن ویک میں سعودی عرب کے 100 برانڈز کے ڈیزائنرز شرکت کریں گے

سعودی فیشن ڈیزائنر جدید ترین ملبوسات پیش کررہے ہیں (فوٹو: العربیہ)
 اٹلی میں ہونے والی ’وائٹ میلانو 2023‘ انٹرنیشنل نمائش میں سعودی عرب کی 100 سعودی برانڈز کے ڈیزائنرز بھی شرکت کریں گے۔ 
العربیہ نیٹ کے  مطابق 22 سے 25 ستمبر تک یہ نمائش اٹلی کے شہر میلان کے ٹورٹونا  وسکونٹی پویلین میں ’فیشن ویک‘ کے موقع پر ہورہی ہے۔ 
فیشن ویک میں سعودی فیشن ڈیزائنر  مردانہ و زنانہ جدید ترین ملبوسات پیش کررہے ہیں۔ 
سعودی فیشن اتھارٹی کے مطابق’ سعودی ملبوسات کے جدید ترین ڈیزائن پیش کیے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر مختلف ڈیزائن کے بیگ اور زیورات بھی پیش کیے جائیں گے‘۔
اتھارٹی کے سی ای او کا کہنا ہے ’سعودی فیشن ڈیزائنر منفرد ملبوسات کے ذریعے  عالمی سطح پر شائقین کی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ یہ سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کی ترجمانی کررہے ہیں‘۔
’ایسا لگتا ہے تخلیقی صلاحیت کے حامل سعودی ڈیزائنر کی جدت طرازی میں ان کی گہری لگن انہیں کامیابی کی منزلیں طے کرا رہی ہے‘۔ 
انہوں نے سعودی فیشن ڈیزائنر کےلیے بین الاقوامی مارکیٹوں کا رخ کرنے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔  
وائٹ میلانو نمائش کی ایگزیکٹیو چیئرمین برینڈا بیلی نے سعودی فیشن ڈیزائنرز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ’ فیشن ویک میں سعودی ڈیزائنرز مسلسل دوسرے سال شرکت کررہے ہیں‘۔
’ملبوسات اور نئے فیشن کی دنیا سعودی ڈیزائنرز کی جانب سے پیش کردہ جدید و قدیم کے حسین امتزاج میں دلچسپی لے رہی ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ سعودی ڈیزائنرز سو سعودی برانڈز پروگرام کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مقبول بنانے کے لیے کوشاں ہیں’۔ 

شیئر: