Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف میں مگر مچھ چڑیا گھر سے نکل کر شاہراہ پر گشت کرنے لگا، وڈیو وائرل

مگر مچھ  کی موجودگی کی اطلاع  پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ (فوٹو: سکرین گریب)
مشرقی سعودی عرب کے شہر قطیف  کے چڑیا گھر سے نکل کر مگرمچھ کی ایک شاہراہ پر گشت  کرنے لگا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق القطیف کی بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے دمام، الجبیل شاہراہ پر موجود مگر مچھ کو قابو کرلیا گیا۔ 
 شاہراہ پر مگر مچھ  کی موجودگی کی اطلاع  پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ 
بلدیاتی کونسل  کا کہنا ہے پورے علاقے کا جائزہ لے کراطمینان کرلیا گیا کہ وہاں کوئی اور مہلک جانور نہیں ہے۔ چڑیا گھر کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ 
عینی شاہدین کا کہنا ہے انہوں نے چڑیا گھر کے قریب پل کے نیچے شاہراہ پر مگرمچھ کو دیکھا۔ اس کے بعد متعلقہ ادارے اسے پکڑ نے میں کامیاب ہوگئے۔
شاہراہ پر گشت کرنے والا مگر مچھ شاہراہ تقریبا تین میٹر لمبا ہے۔  
یاد رہے کہ کہ سعودی عرب میں مہلک جانوروں کو پالنے پر دس برس قید اور 30 ملین ریال تک کا جرمانہ  ہے۔ 

شیئر: