Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون پر واٹس ایپ کال کی گھنٹی کیوں نہیں بجتی؟

آئی فون کے علاوہ اینڈرائیڈ کے بعض ورژنز میں بھی واٹس ایپ کال درست طور پر کام نہیں کرتی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آئی فون کے صارفین کو اکثر یہ شکایت رہتی ہے کہ واٹس ایپ پر آنے والی وائس یا ویڈیو کال کی گھنٹی نہیں بجتی۔
اس حوالے سے بعض صارفین کی جانب سے یہ شکایت بھی سامنے آئی ہے کہ کالز ختم ہونے کے بعد لسٹ میں ’مس کال‘ شو ہوتی ہے جبکہ فون ہاتھ میں ہی ہوتا ہے مگر گھنٹی نہیں بجتی۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس بارے میں متعدد وجوہات بیان کی جاتی ہیں اور ان کے حل کی کوشش بھی کی جاتی ہے جو کارآمد بھی رہی ہے۔
ذیل میں وہ طریقے بیان کیے جا رہے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے اس مشکل کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ پر کال کی گھنٹی نہ بجنے کی وجوہات

گائیڈننگ ٹیک ویب کے مطابق عام طور پر واٹس ایپ کال کی گھنٹی اس وقت آئی فون پر سنائی نہیں دیتی جب فون لاک ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ واٹس ایپ جس ایپ کے تحت کام کرتا ہے وہ آئی فون پر کام نہیں کرتی۔
آئی فون کے علاوہ اینڈرائیڈ کے بعض ورژنز میں بھی واٹس ایپ کال درست طور پر کام نہیں کرتی۔ بعض اہم نکات ذیل میں بیان کیے جا رہے ہیں
۔ واٹس ایپ کے نوٹیفکیشنز کو آف کرنا
۔ ڈو ناٹ ڈسٹرب کے آپشن کو آن کرنا
۔ فون بیک گراؤنڈ میں واٹس ایپ کو آف رکھنا 
۔ ٹرنڈ آف ایپ نوٹیفیکیشنز

بعض صارفین کے مطابق فون ہاتھ میں ہی ہوتا ہے مگر گھنٹی نہیں بجتی۔ (فوٹو: فری پک)

آئی فون میں گھنٹی نہ بجنے کا حل

۔ اگر آپ کے فون کی سیٹنگ میں ڈوناٹ ڈسٹرب کا آپشن آن ہے تو اسے آف کر دیں
۔ آپ جس وائی فائی پر کام کر رہے ہیں اس کے سگنل درست طور پر آنے چاہییں جو نوٹیفیکشن کو فوری ایکٹیو کر سکتے ہوں
۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے فون میں انسٹال واٹس ایپ میں کوئی خرابی ہو اس لیے اسے ان انسٹال کرکے دوبارہ انسٹال کریں
۔ فون کی کیشے میموری بھر چکی ہو جس کی وجہ سے نوٹیفکیشن کا سگنل سسٹم میں نہیں پہنچ پاتا

آئی فون میں گھنٹی کی آواز کی خرابی 

اس حوالے سے ماضی میں آئی فون کمپنی کی جانب سے وضاحت کی گئی تھی کہ فون میں موجود ’سائلنٹ‘ کا آپشن خودبخود آن ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں سیٹنگ میں جاکر سائلنٹ کے آپشن کو آف کر دیں اور فون کو ری سٹارٹ کریں۔
آئی فون کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ چھوٹے مخصوص برش سے فون کے سپیکر کو اچھی طرح صاف کریں۔ ممکن ہے کہ وہاں کچرا آنے سے رکاوٹ پیدا ہو گئی ہو جس کے باعث گھنٹی کی آواز نہ آتی ہو۔

جب فون لاک ہو تو واٹس ایپ کال کی گھنٹی آئی فون پر سنائی نہیں دیتی۔ (فوٹو: فری پک)

آئی فون میں آواز کی سیٹنگ کریں

فون کی کنٹرول سیٹنگ کے آپشن میں جا کر وہاں موجود والیم کو اپنے مطابق ایڈجسٹ کریں۔
آئی فون میں سائلنٹ موڈ کا استعمال عام ہے بعض لوگ اپنے فون کو سائلنٹ موڈ میں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں گھنٹی کی آواز سنائی نہیں دیتی اور بعد میں ’مس کالز‘ کے آپشن میں انہیں معلوم ہوتا ہے کہ کال مس ہو گئی ہے۔

شیئر: