Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے یمن کو اقتصادی امداد کی دوسری قسط جاری کردی

25 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط عدن میں واقع یمن سینٹرل بینک میں منتقل کی گئی ( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب نے یمن کو بجٹ خسارے سے نمٹنے کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر فراہم کی جانے والی مالی امداد تنخواہوں کی ادائیگی، حکومتی اخراجات  اور فوڈ سیکورٹی کی مد میں استعمال ہوگی۔ سعودی عرب کی فراہم کردہ امداد کی دوسری قسط عدن میں واقع یمن سینٹرل بینک میں منتقل کی گئی ہے۔
 یہ امداد مملکت کی یمن کے تمام شہروں کی خوشحالی، ترقی اور امن میں کردار ادا کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے 1.2 ارب ڈالر کی اقتصادی امداد بین الااقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کو بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے دی ہے۔ 
مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ اور مستحکم تعلقات کی بنیاد پر یمنی حکومت کی درخواست پر اقتصادی مدد کی ۔ 
 سعودی عرب  یمن میں اقتصادی استحکام انسانی مصائب کی شدت کم کرنے اور ملک کی مختلف کمشنریوں میں عوام کی سرکاری مدد کے قابل بنانا چاہتا ہے۔ 
 سعودی عرب کی اقتصادی مدد کئی عشروں سے سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی اقتصادی اور ترقیاتی مدد کے طویل سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ 
 مملکت مختلف شعبوں میں یمن کی مدد کررہا ہے۔ یمن کے سینٹرل بینک میں رقم ڈپازٹ کی ہوئی ہے۔ 2012 سے 2022 کے دوران سینٹرل بینک میں 4 ارب ڈالر ڈپازٹ کیے گئے ہیں۔
یہ رقم گندم، آٹا، چاول، دودھ، خوردنی تیل اور چینی جیسی بنیادی اشیائے خوراک درآمد کرنے کے لیے مختص ہے۔ اس سے یمن کے سینٹرل بینک میں زرمبادلہ کی پوزیشن بھی مستحکم  ہے۔

شیئر: