Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ خان کی طرح گفتگو کرنے والی خاتون کی وائرل ویڈیو پر اداکارہ کا تبصرہ

کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 میں ریلیز ہونے والی مشہور بالی وڈ فلم ’رئیس‘ میں بطور ہیروئن کام کیا تھا (فوٹو: کُوئی مُوئی)
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں ہیں اور وہ اکثر مرکزی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہتی ہیں۔
اسی سلسلے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انڈیا سے تعلق رکھنے والی کانٹینٹ کری ایٹر اُن کے انداز میں گفتگو کر رہی ہیں۔
انسٹاگرام پر وائرل کلپ میں آستھا اروڑا ماہرہ خان کے انٹرویو دینے کے انداز کو نقل کرتی ہیں اور اٗن کی طرح گفتگو کرتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آستھا اروڑا ماہرہ خان کے بارے میں بات کرتی ہیں کہ کیسے شوبز انڈسٹری میں اُن کے آغاز کے دنوں میں سب انہیں ناک ٹھیک کروانے کا مشورہ دیتے تھے۔
اس کے علاوہ آستھا اروڑا ماہرہ خان کی نانی اماں کے واقعات بھی اُن ہی کے انداز میں بیان کرتی ہیں۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ماہرہ خان کی جانب سے ویڈیو پر تبصرہ بھی کیا گیا ہے۔
 
ماہرہ خان نے ویڈیو پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’یہ دیکھ کر میں بہت زور سے ہنسی ہوں۔ یار آپ بہت شاندار ہو۔ آپ کے لیے بہت سا پیار۔‘
خیال رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ سنہ 2017 میں ریلیز ہونے والی مشہور بالی وڈ فلم ’رئیس‘ میں بطور ہیروئن کام کیا تھا۔
اس کے علاوہ ماہرہ خان کو آخری مرتبہ بڑے پردے پر 2022 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں سپرسٹار فواد خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

شیئر: