Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی طیارے میں دوران پرواز خواتین مسافروں میں جھگڑا، ہنگامی لینڈنگ

مسافروں کو طیارے میں تشدد اور حملے سے متعلق الزامات کا سامنا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
کویت ائیر ویز کی پرواز کو دو خواتین مسافروں کے جھگڑے کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ طیارے نےبینکاک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
 فضائی کمپنی نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا ’ کچھ مسافروں کے جھگڑے کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی‘۔
کویت ٹائمز نے حکام کے حوالے سے بتایا ’جھگڑے میں ملوث خواتین کو حراست میں لیا گیا جنہیں اب طیارے میں تشدد اور حملے سے متعلق الزامات کا سامنا ہے‘۔
کویت ایئر ویز کے مطابق ’ یہ واقعہ جمعے کو بینکاک سے کویت جانے والی پرواز کے یو 414 میں پیش آیا‘۔
’یہ واقعہ اس حد تک بڑھ گیا کہ دو مسافروں نے فلائٹ میں تعینات سکیورٹی سے مزاحمت کی جس کے بعد پائلٹ نے مسافروں کی حفاظت کے خدشے کے پیش نظر بینکاک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا‘۔
طیارے کی بینکاک سے کویت واپسی پر پبلک پراسیکیوشن نے جھگڑے میں ملوث مسافروں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔
بعد ازاں دو خواتین کو مزید تفیش کے لیے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کرمنل ایویڈنس بھیج دیا گیا جہاں تحقیقات جاری ہیں۔
کویت ایئر ویز نے بیان میں واقعہ کی مذمت کی اور جھگڑے میں ملوث مسافروں کے خلاف تمام ضروری قانونی اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

شیئر: