Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر کرائم کے الزام میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ گرفتار

’دوسروں کو دھمکانے اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی کوشش کی‘ ( فوٹو: سبق)
نجران ریجن پولیس نے سائبر کرائم کے الزام میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دوسروں کو دھمکانے اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی کوشش کی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے نفرت پھیلانے کے علاوہ دھونس دھمکی اور تشدد پر اکسا کر سائبر کرائم کا ارتکاب کیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو کی بنا پر اسے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: