Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سرمایہ کاری کانفرنس: ’معاہدوں سے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے‘

وفد میں موجود حکام کے متعدد نمائندوں نے پاکستانی فریقین کے ساتھ ابتدائی ملاقاتوں میں بات کی (فوٹو: سعودی سفاتخانہ)
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں گذشتہ روز اسسٹنٹ منسٹر آف انویسٹمنٹ انجینیئر ابراہیم المبارک کی سربراہی میں ایک سعودی وفد نے بین الاقوامی تعاون، ترقی اور توانائی کو فروغ دینے کے لیے اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقات کی۔
منگل کو سعودی سفارتخانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس وفد میں زراعت، ٹیکنالوجی اور ریٹیل ٹریڈ کے شعبوں میں سعودی کمپنیوں کے نمائندے شامل تھے، جنہوں نے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔
 وفد میں موجود حکام کے متعدد نمائندوں نے پاکستانی فریقین کے ساتھ ابتدائی ملاقاتوں میں بات کی، ابتدا میں، نیشنل ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نادک محمد الحنیف نے کہا کہ کمپنی آج متعلقہ نجی حکام سے زراعت اور گوشت کے حوالے سے تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کر رہی ہے۔
نادک محمد الحنیف نے کہا کہ کمپنی ایک مربوط فوڈ کمپنی میں تبدیل ہونے کی طرف گامزن ہے۔ ان کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے موزوں مواقع موجود ہیں۔
وادی حلبی کمپنی کے نمائندے عبداللہ الخدیری نے اپنی جانب سے بتایا کہ کمپنی ممکنہ معاہدے کے ذریعے مستقبل میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
توقع ہے کہ اس معاہدے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ کے ابتدائی اعداد و شمار بہت مثبت ہیں اور پاکستان میں جلد ہی سرمایہ کاری کا امکان ہے اور پہلا رجحان چاول اور مصالحہ جات میں ہے۔
العسیس ہولڈنگ گروپ کے نمائندے احمد العتیبی نے وضاحت کی کہ اس میٹنگ نے کمپنی اور سپیشلائزڈ کے درمیان ریسرچ پراجیکٹس اور متعلقہ آپریشنز کے حوالے سے منصوبوں پر عمل درآمد شروع کرنے کے مثبت اشارے دیے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کا حجم 10 لاکھ سعودی ریال سے تجاوز کر سکتا ہے اور یہ کہ اس معاہدے سے روزگار کے بہت سے مواقع میسر آئیں گے۔
انجینیئرنگ ڈائمینشن آف ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او محمد الحجی نے بتایا کہ پاکستان میں توانائی کی پیداوار سے متعلق ہیڈ کوارٹر اور الیکٹرک موٹروں کے لیے ایک فیکٹری قائم کرنے کا ارادہ ہے۔

محمد الحجی نے کہا کہ توانائی کے حوالے سے قانون ساز سعودی پاکستان تجارتی تعلقات کی لوکلائزیشن کو تشکیل دے گا (فوٹو سعودی سفارتخانہ)

انہوں نے وضاحت کی کہ توانائی کے معاہدے کا مسودہ کچھ سالوں میں تیار ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کے حوالے سے قانون ساز سعودی پاکستان تجارتی تعلقات کی لوکلائزیشن کو تشکیل دے گا، جس کا مقصد سعودی عرب کی سطح پر بہت سے معاہدوں کو حاصل کرنا ہے۔ توانائی اور ٹیکنالوجی کا شعبہ، اور روزگار کے بہت سے مواقع بھی پیدا کرے گا۔
بی سی آئی کے سی ای او علا الشیخ نے کہا کہ سرمایہ کاری کا حجم اربوں ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، گیس، تیل اور بجلی کے شعبے اور مصنوعات کی قسم پر منحصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرمایہ کاری ہر فیکٹری کے لیے سینکڑوں ملازمتیں پیدا کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے سازگار ہے۔
حصیل زرعی کمپنی کے انجینیئر عبدالمحسن فہد المزینی نے اس بات پہ زور دیتے ہوئے بتایا کہ پانی اور زرعی اراضی کی دستیابی اور اس میں دستیاب مواقع کی فراوانی کے لحاظ سے مملکت میں چارے کی کاشت روکنے کے مستقبل کے لیے پاکستان کو ایک اچھا متبادل سمجھا جاتا ہے، جو مملکت میں چارے کی کاشت روکنے کے بعد اس کی قیمتوں میں اضافے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ 
المزینی نے کہا کہ متوقع سرمایہ کاری کا حجم 100-120 ملین ڈالر کے درمیان ہے، اور اس مقصد کے لیے سردست  تقریباً دس ہزار ہیکٹر رقبہ ٹارگٹ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے لیے روزگار کے بہت بڑے مواقع موجود ہیں۔

عبدالعزیز المہوس نے انکشاف کیا کہ پیاز میں مہارت رکھنے والی ایک فیکٹری کے قیام سے متوقع سرمایہ کاری کا حجم دس ملین ڈالر تک پہنچ جائے گا (فوٹو سعودی سفارتخانہ)

صرہ فوڈ انڈسٹریز کمپنی کے سی ای او عبدالعزیز المہوس نے انکشاف کیا کہ پیاز میں مہارت رکھنے والی ایک فیکٹری کے قیام سے متوقع سرمایہ کاری کا حجم دس ملین ڈالر تک پہنچ جائے گا، جبکہ باقی اشیاء بھی وہ درآمد کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خلیج عرب کا احاطہ کرنے والی فیکٹری کے ذریعہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں جو کہ اسلام آباد شہر میں ایک ہزار ملازمتوں سے کم نہیں ہیں اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ مملکت اور مشرق وسطیٰ میں ایسی بڑی کمپنیاں ہیں جن کا لین دین ہے جو بہت سے بڑے مینوفیکچرنگ ممالک سے مقابلہ کرتی ہیں۔

شیئر: