Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹ ٹو مکہ: ’عازمینِ حج کی 20 سیکنڈ میں امیگریشن ممکن‘

 کراچی سے حج ادائیگی کے لیے روٹ ٹو مکہ کے تحت جانے والے عازمین 20 سیکنڈ میں اپنا امیگریشن پراسس مکمل کر سکیں گے۔
ڈائریکٹر حج کراچی امتیاز علی شاہ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جو سسٹم ایئرپورٹ پر نصب کیا گیا ہے وہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ برادر ملک سعودی عرب کے تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔
کراچی میں اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج نے بتایا کہ 9 مئی کو روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی پرواز عازمین کو حج کر لے کر کراچی سے روانہ ہو گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیںْ سعودی عرب سے امیگریشن سمیت دیگر فرائض سر انجام دینے والا عملہ کراچی میں موجود ہے۔‘
ڈائریکٹر حج کا کہنا تھا کہ ’حاجیوں کی تربیت کا عمل مکمل ہوچکا ہے، اب ویکسینیشن سمیت دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ کوشش ہے کہ اس بار حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔‘

شیئر: