Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہیریٹیج کمیشن کی تقریب میں ’ قدیم رقہ‘ کا جشن

علاقے کا نام ’رقہ‘ مقامی درختوں کی قسم پر رکھا گیا جو کبھی وہاں موجود تھے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی ہیریٹیج کمیشن کی ایک تقریب میں قدیم  علاقے ’رقہ‘ کی  یاد منانے کے انتظامات کئے گئے جس میں تاریخی واقعات کے علاوہ آثار قدیمہ  اور دستکاری کے نمونے شامل تھے۔
عرب نیوز کے مطابق تقریباً  1500سال قبل دمام کے قریب اہم تجارتی مقام کے طور پر اس علاقے کا نام ’رقہ‘ مقامی درختوں کی خاص قسم پر رکھا گیا جو کبھی وہاں موجود تھے۔

یہاں کا ریتیلا مقام کبھی سمندر کے نیچے تھا اور اب بھی یہاں قریبی چٹانوں سے چپکے ہوئے کچھ قدیم آثار موجود ہیں۔
یہاں موجود  آثار قدیمہ گریجویٹ خاتون ولا النفائی نے بتایا کہ گائے اور اونٹ کی کھال کی مدد سے دستکاری کے نمونے اور مہارت سے تیار کردہ دیگر اشیاء اور مصنوعات زائرین کے لیے رکھی گئی ہیں۔

ولا النفائی نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کسی ریسٹورنٹ میں وقت گزارنے کی بجائے یہاں آنے والے ہمارے ساتھ کچھ وقت گزاریں اور تجربہ حاصل کریں اور ایسی مہارتیں سیکھیں جو آپ بعد میں آپ کے کام آئیں۔
ایسا لگتا ہے کہ بہت سے زائرین اپنی مرضی کے مطابق کچھ بنانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں جسے وہ اپنے ہاتھوں سے بنانے کے بعد اس سے جڑا ہوا محسوس کرتے ہیں، یہی ہمارا مقصد اور ہیریٹیج کمیشن کا ہدف رہا جس نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں مدد کی۔

زائرین قدیم زمانے میں کمیونٹی کے لیے کھجوروں کی اہمیت کے بارے میں بھی جاننا چاہتے تھے اور یہ کہ مقامی لوگ کس طرح کھجور کا شربت بناتے اور آنے والے تاجروں کے ساتھ تجارت کرتے تھے۔
شرقیہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقد ہونے والا یہ تقریب منگل تک جاری رہی تاہم مزید تفصیلات کے لیے  heritage.moc.gov.sa یا @mocheritage ملاحظہ کریں۔
 

شیئر: