Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ایک ہفتے کے دوران 14 ارب ریال خرچ کیے گئے

سب سے زیادہ اخراجات ریاض کے رہائشیوں نے کیے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 214 ملین ٹرانزیکشن کے ذریعے 14 ارب ریال کے اخراجات کیے گئے جبکہ اس سے ایک ہفتہ قبل 10 ارب 85 کروڑ ریال سے زیادہ خرچ کیے گئے تھے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے کہا ہے 28 اپریل سے 4 مئی 2024 کے دوران مملکت کے رہائشیوں نے 14 ارب 47 کروڑ 35 لاکھ 12 ہزار ریال کے اخراجات کیے۔
ساما کا کہنا ہے ملبوسات اور جوتوں پر 60 لاکھ 89 ہزار ٹرانزیکشن کے ذریعے 81 کروڑ 44 لاکھ 9 ہزار ریال خرچ کیے گئے جبکہ تعمیراتی سامان پر 34 کروڑ 46 لاکھ 52 ہزار ریال، تعلیم پر 20 کروڑ 63 لاکھ 64 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران الیکٹرانک اشیا پر 25 کروڑ 17 لاکھ 46 ہزار، پیٹرول سٹیشنوں پر 97 کروڑ 24 لاکھ 69 ہزار ریال، صحت خدمات پر 94 کروڑ 58 لاکھ 59 ہزار، فرنیچر پر 30 کروڑ 67 لاکھ 8 ہزار، ٹرانسپورٹ پر81 کروڑ 19 لاکھ 77 ہزار اور جیولری کی خریداری پر27 کروڑ 84 لاکھ 94 ہزار ریال کے اخراجات کیے گئے۔
اسی طرح ایک ہفتے میں ہوٹلوں پر 32 کروڑ 48 لاکھ 53 ہزار ریال، ریستوران اور کیفے پر 2 ارب 9 کروڑ چار لاکھ 74 ہزار ریال، فوڈ اینڈ ڈرنکس پر 2 ارب 42 کروڑ 16 لاکھ 25 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
ساما کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ اخراجات ریاض کے شہریوں نے کیے جس کی رقم 4 ارب 71 کروڑ 43 لاکھ 15 ہزار ریال بنتی ہے۔
جدہ کے رہائشیوں نے ایک ارب 97 کروڑ 96 لاکھ 36 ہزار ریال، مکہ میں 54 کروڑ 52 لاکھ 78 ہزار ریال  اور مدینہ منورہ میں 55 کروڑ 10 لاکھ 6 ہزار ریال کے اخراجات کیے گئے۔

 

 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: