Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی: سونے کے تاجر کو دھوکہ دہی پر 2 لاکھ 70 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

تاجر نے ماہانہ منافع کا وعدہ کرکے سونے کے بسکٹس لیے تھے (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی فیملی کورٹ نے ایک جیولری شاپ کے مالک کو خاتون کو دھوکہ دہی کے کیس میں 2 لاکھ 70 ہزار درہم ادا کرنے کا پابند بنایا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ایک خاتون نے ابوظبی کی عدالت سے رجوع کرکے سونے کے تاجر کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
خاتون کا کہنا تھا جیولری شاپ کے مالک سے اسے ڈھائی لاکھ درہم  اور پچاس ہزار درہم نقصان کی تلافی اس کے علاوہ عدالتی اخراجات دلوائے جائیں۔
خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ  سونے کے تاجر نے اسے ماہانہ منافع کا وعدہ کرکے سونے کے بسکٹس لیے تھے جن کی مالیت ڈھائی لاکھ درہم تھی جس کے بعد وہ اپنے وعدے سے مکر گیا ۔ جب اپنے بسکٹس یا رقم طلب کی تو وہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔
عدالت نے تمام شواہد ملنے کے بعد اپنے فیصلے میں سونے کی دکان کے مالک کو خاتون کے ڈھائی لاکھ درہم سونے کے بسکٹس کے عوض اور 20 ہزار درہم ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ۔ اس کے علاوہ ایک سال قید اور بے دخلی کی سزا دی گئی ہے۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: