Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کراچی ایئرپورٹ کا دورہ، حج آپریشن کا جائزہ لیا

 ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا بزرگ شہریوں کے لیے ان کے مذہبی سفر کو بہترین سہولیات سے آراستہ کیا جائے(فائل فوٹو: ایف آٗی اے)
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ  نے حج آپریشن 2024 کی نگرانی کے لیے کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق بدھ کو ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے ایئرپورٹ حکام سے ملاقات بھی کی۔
اس موقعے پر ڈائریکٹر کراچی زون کو امیگریشن اور کیم سکینر کے حوالے سے بریفنگ کے بریفنگ دی گئی اور انہوں نے روٹ ٹو مکہ آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔
زعیم اقبال نے ہدایت دی کہ حج پروازوں کے دوران خصوصی کاؤنٹرز چلائے جائیں۔ امیگریشن کلیئرنس کے عمل کو آسان بنایا جائے۔
 ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا بزرگ شہریوں کے لیے ان کے مذہبی سفر کو بہترین سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔ امیگریشن آفسران کی حج آپریشن کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘

شیئر: