Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم میں لگژری رہائشی اور تفریحی منصوبے ’جاومور‘ کا اعلان

اس منزل میں 500 مرینا اپارٹمنٹس اور تقریباً 700 لگژری ولاز ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
نیوم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے خلیج عقبہ کے ساحل پرسب سے بڑی کاسمو پولیٹن کمیونٹی’جاومور‘ کا اعلان کیا ہے۔
اسے مستقبل کے جدید ترین معیار زندگی کے پرتعیش مقام کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جاومور ایک خصوصی رہائشی منصوبہ ہے۔
 ایک متاثرکن مرینا کے ارد گرد چھ ہزار سے زیادہ رہائشیوں کو مکان فراہم کیے جائیں گے۔
خلیج عقبہ کے متنوع جغرافیائی علاقوں میں واقع اس منزل میں 500 مرینا اپارٹمنٹس اور تقریباً 700 لگژری ولاز ہیں، جن میں نجی مرینا اور واٹر فرنٹ تک آسان رسائی شامل ہے۔
جاومور میں 350 پرتعیش کمروں اور سویٹس کے ساتھ دو ہوٹل مہمانوں کو دلکش قدرتی مناظر، جدید ساحلی مہمان نوازی اور مختلف سپورٹس سرگرمیوں کے لیے منفرد ماحول اور سہولتیں فراہم کریں گے۔
یہ سال بھرآرٹس یونٹس اور پرفارمنس پروگراموں کی میزبانی کرے گا جہاں سگنیچر ریٹیل سٹورز اور ورلڈ کلاس ڈائنگ کے آپشن ہوں گے۔
گہرے سمندر میں ایک جدید تحقیقی مرکز کا قیام اور عالمی معیار کا بورڈنگ اسکول دنیا بھر کے منتخب طلبہ کو راغب کرے گا۔

اسے مستقبل کے جدید ترین معیار زندگی کے پرتعیش مقام کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

اس سے قبل نیوم پروجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خلیج عقبہ کے ساحل پر ’قیدوری‘  گالف کورس کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
 خلیج عقبہ کے دلکش ساحل پر خوبصورت ٹیلوں کے درمیان تعمیر کیے جانے والے گالف کورس میں سپورٹس گراونڈ اور تفریح کے لیے مخصوص مقامات کے علاوہ لگژری رہائشی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
جدید منصوبے کے وسط میں ساحل پرایک کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جو 190 لگژری اپارٹمنٹس، سیاحتی سہولتوں، ریستوران، دکانوں اور گارڈنز پر مشتمل ہوگا۔

شیئر: