Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور امارات کے صدر کی الشرقیہ ریجن میں ملاقات

شہزادہ محمد بن سلمان سے شاہی شخصیات اور شہریوں کے وفد نے بھی ملاقات کی( فوٹو: الاخباریہ)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعے کو الشرقیہ ریجن کے قصرالعزیزیہ میں امارات کے صدر شیخ زاید بن آل نہیان نے ملاقات کی ہے۔
الاخباریہ اور الشرق الاوسط کےمطابق سعودی ولی عہد کے پرائیویٹ دفتر کے ڈائریکٹر بدر العساکر نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر الخبر میں ہونے والی ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔
قبل ازیں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعے کو دمام  کے قصر خلیج میں شاہی شخصیات، علما، عہدیداروں اور شہریوں کے ایک وفد کا خیر مقدم کیا ہے جو ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔

شیئر: