تازہ ترین



سیکشن: سائنس ٹیکنالوجی

اسٹیل سے زیادہ مضبوط مصنوعی ریشمی دھاگے تیار

shadow
  اسٹاکہوم ..... سویڈش سائنسدانوں نے برسوں کی تحقیق و تجربے کے بعد ایک ایسا دھاگہ تیار کرلیا جو اسٹیل سے زیادہ مضبوط ہے۔ یہ دھاگہ مکڑیوں کی مدد سے اس طرح تیار کیا گیا ہے جس طرح ریشم کے کیڑوں سے ریشمی دھاگہ تیار ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اسٹیل کے تاروں سے زیادہ مضبوط قسم کے ریشمی دھاگوں کی تیاری بڑا کارنامہ ہے اور اب اصلی ریشمی دھاگوں کی طرح میلوں لمبے دھاگے تیار ہوسکتے ہیں۔ یہ بہت ہی ہلکا بھی ہے اب تک اس سے کیڑے تو تیار نہیں ہوئے مگر مختلف سازوں بالخصوص وائلن میں بطور تار استعمال ہوچکے ہیں اور اپنی مضبوطی کے طفیل پائدار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ اتنی بڑی کامیابی ہے کہ جلد ہی اسکی مدد سے بلٹ پروف ملبوسات تیار ہوسکیں گے۔ نئی تحقیق سویڈن کی ایگری کلچرل سائنسز یونیورسٹی میں کی گئی ہے۔ جالوں، سیٹ بیلٹ ، پیرا شوٹ خاص قسم کی بوتلوں کی تیاری میں بھی ان سے مدد لی جائیگی۔ 
1