تازہ ترین



سیکشن: سعودی عرب

جزائر سعودی عرب کے ہیں، مصری رکن پارلیمنٹ

shadow

ریاض۔۔۔۔مصری پارلیمنٹ کے رکن مصطفی بکری نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور صنافیردونوں نامی جزیرے سعودی ہیں، دعوے کوثابت کرنیوالے دستاویزات اور کاغذات موجودہیں۔جو لوگ ان جزیروںکے سعودی ہونے میں شکوک و شبہات پھیلارہے ہیں وہ خدا ترسی سے کام لیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق بکری نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں ہونیوالے مباحثے کو براہ راست نشر کیا جائے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ سعودی عرب اس حوالے سے انصاف کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کریگا تو پہلی سماعت پر ہی اس کے حق میںفیصلہ ہوجائے گا۔ بکری نے انکشاف کیا کہ صدر سیسی نے سیکیورٹی کے اعلیٰ حکام کو سابق صدر حسنی مبارک کے پاس یہ سوال دیکر بھیجا تھا کہ انہوں نے 1990ء کے دوران سرحدی حد بندی کے فیصلے پر عمل درآمد کیوں نہیں کرایا جن کے تحت دونوںجزیروں کو مصر کی سرحدی حدود سے خارج قراردیا گیا تھا۔ حسنی مبارک نے اس سوال پر واضح کیا تھاکہ دونوں جزیرے سعودی عرب کے ہیں، اس معاملے کوسنجیدگی سے نہیں لے رہے تھے۔

1