تازہ ترین



سیکشن: اسپورٹس

محمد آصف کا راستہ بھی ہموار ہونے کی امید

shadow
لاہور...کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی جانب سے سابق کپتان اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ سلمان بٹ کے قومی ٹیم میں انتخاب کے بارے میں گرین سگنل کے بعد فاسٹ بولر محمد آصف کا راستہ بھی صاف ہونے کی امید پیدا ہوگئی ۔ 2010 ءکے اسکینڈل کے ایک کردار فاسٹ بولر محمد عامر پہلے ہی قومی ٹیم میں واپس آچکے ہیں ۔ جرم کا بروقت اعتراف ان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوا تھا اور وہ سزا مکمل کرنے کے بعد زیادہ دیر ٹیم سے باہر نہیں رہے۔ سلمان بٹ اور محمد آصف آخر تک جرم سے انکار اور اپیلیں کرتے رہے لیکن بالآخر اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے جس کے بعد انہیں بحالی پروگرام اور ڈومیسٹک کرکٹ میںشمولیت میں موقع دیا گیا۔ شہریار خان کی جانب سے تائید سلمان بٹ کیلئے اچھی خبر ہے۔ ان کی واپسی محمد آصف کو بھی قومی ٹیم تک رسائی کا موقع دینے میں مددگار ہوگی۔ 
 

 

1