تازہ ترین



سیکشن: اسپورٹس

وسیم اکرم کا دل سے احترام کرتا ہوں،مصباح

shadow
لاہور... پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وسیم اکرم یا ان کی قیادت میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کا مذاق نہیں اڑایا سابق کپتان اور آل راونڈر کا دل سے احترام کرتا ہوں بیان کا غلط مطلب لیا گیا جس سے صورتحال خراب ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی وضاحت میں مصباح الحق نے کہا کہ وسیم اکرم سمیت اپنے تمام سینیئر کھلاڑیوں کا احترام کرتا ہوں وہ ہمارے ہیرو ہیں اور جو کچھ کہا اس سے کسی کی تضحیک یا توہین مقصد نہیں تھا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا تھاکہ 1999 ءمیں جس ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا وہ پاکستان کی سب سے اچھی ٹیم تھی۔ مصباح شاید سوال کے جواب میں ٹیم دورے کے سال کے حوالے سے غلطی کر گئے کیونکہ وسیم اکرم کی ٹیم نے 1999 ءکے دورے میں 3-0 کی ناکامی کا سامنا کیا تھا ۔

 

1