تازہ ترین



سیکشن: سعودی عرب

ٹلرسن نے سعودی عرب پر الزام مسترد کردیا

shadow

واشنگٹن۔۔۔۔نامزد وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالی ریاست قراردینا سفارتی تہذیب اور حکمت عملی کے منافی ہے۔امریکی جریدے کے مطابق امریکی کانگریس میں وزیر خارجہ کے منصب کیلئے کاغذات پیش کرنے کے موقع پر ری پبلکن سینیٹر مارک روڈیوکے الزام پر وضاحتی بیان دیا۔ری پبلکن سینیٹر نے الزام لگایا تھا کہ سعودی عرب خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دے رہا۔ شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں کہ سعودی عرب قیدیوں کے معاملات انسانی حقوق نظر انداز کررہا ہے۔ نامزد وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی ریاست کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنیوالی ریاست سے تعبیر کرنا تنگ نظر ی ہے۔ اس قسم کی زبان استعمال کرنے سے کسی بھی ملک میں انسانی حقوق کے حالات کو بہتر نہیں بنایا جاسکتا۔سعودی عرب انسانی حقوق کے معاملے میں پیشرفت حاصل کررہا ہے۔

1