تازہ ترین



سیکشن: اسپورٹس

ٹیم میں جگہ پکی کرنے کا سنہری موقع ملا ،جنید خان

shadow
لاہور... فاسٹ بولر جنید خان نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ بننے کو اپنے لئے اہم موقع قرار دیا ہے ۔ آسٹریلیا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ محمد عرفا ن کی کمی پوری کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا جبکہ یہ میرے لئے بھی سنہری موقع ہے کہ ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرسکوں۔ محمد عرفان کی والدہ کے انتقال اور ان کی وطن واپسی کی وجہ سے سلیکٹرز نے جنید خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جو ڈیڑھ سال بعد قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ اور قبل ازیں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اچھی کارکردگی سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے آسٹریلیا میں بھی ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرونگا۔ 
 

 

1