تازہ ترین



سیکشن: پاکستان

کراچی سرکلر ریلوے روٹ سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

shadow
کراچی...وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سرکلر ریلوے کے روٹ سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ نے منصوبے کی فزیبلِٹی رپورٹ تیار کرنے کے لئے ساڑھے 4 کروڑ روپے کی بھی منظوری دی۔کراچی سر کلرریلوے منصوبے کو حال میں پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل کیا گیا ہے۔ بدھ کواجلاس کے دوران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے بریفنگ دی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کے20 فیصد روٹ پر تجاوزات موجود ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے منصوبہ تیار کرکے7 دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔
1