تازہ ترین



سیکشن: سعودی عرب

کمزوروں پر تشدد ہماری پہچان نہیں، الغامدی

shadow

ریاض۔۔۔۔معروف سعودی قلمکار عبدالقادر الغامدی نے واضح کیا ہے کہ ہمارے کام معاشرے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ ایسی وڈیوکلپس منظر عام پرآرہی ہیں جن میں مقامی شہری غیر ملکی ملازمین کو زدوکوب کررہے ہیں۔ یہ ایشیائی ممالک کے شہری کمزورہوتے ہیں ، اگر مضبوط و توانا ہوتے تو زدوکوب نہ کیا جاتا۔ ایسا لگتا ہے کہ جنگل کا قانون چل رہا ہے ، طاقتور کمزور کو ہدف بنائے ہوئے ہیں۔الغامدی نے توجہ دلائی کہ عام طور پر اس قسم کی مارپیٹ کے واقعات رضاکارانہ طور پر صلح صفائی کے ذریعے ختم ہوجاتے ہیں۔ ایشیائی کارکن کو مجبور کرکے صلح پر آمادہ کرلیا جاتا ہے۔ الغامدی نے کہاکہ کمزور و ناتواں کارکنان کے خلاف تشدد ہماری پہچان نہیں۔ماہرین سماجی امور وقوانین اس قسم کے واقعات کا نوٹس لیں ۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے قوانین نازل کئے ہیں ہمارا فرض ہے کہ ان پر عمل کریں وگرنہ لوگوںکے ذہنوں میں یہ بات بیٹھ جائے گی کہ سعودی لڑکے کمزور غیر ملکیوں کو جان بوجھ کر ہدف بناتے ہیں اور انہیں اپنے کئے کی کوئی سزا بھی نہیں ملتی۔

1