تازہ ترین



سیکشن: سعودی عرب

کم قرضہ لینے والے ممالک میں سعودی عرب شامل

shadow

ریاض۔۔۔۔ماہرین اقتصاد نے واضح کیا ہے کہ مجموعی پیداوار کے حوالے سے کم قرضہ لینے والے ممالک میں سعودی عرب چوتھے نمبر پر ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری قرضوں کی شرح پیداوارکے حوالے سے 14.1فیصد تک پہنچ گئی۔ سال رواں کے آخرتک یہی شرح رہے گی۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں سعودی عرب کے سرکاری قرضوں کی شرح میں اضافہ ہوا تاہم مملکت ان ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جو قومی پیداوار کے تناسب سے کم قرضہ لئے ہوئے ہیں۔

1