Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ296پوائنٹس گرنے کے بعد سنبھل گئی

گزشتہ ہفتے سعودی اسٹاک مارکیٹ نے 5623.34پوائنٹس پر کام شروع کیا اور بیچ میں 296پوائنٹس گرنے کے بعد سنبھل گئی اور آخر میں صرف 7.92اضافے کے بعد 5631.26پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوئی۔ اگر ہم پرائس انڈکس کا موازنہ تین ہفتے پہلے والی مارکیٹ سے کریں تو معلوم ہوگا کہ مارکیٹ 315پوائنٹس گرگئی ہے ، اس کی وجہ بین الاقوامی اور مقامی معاشی اور اقتصادی حالات کے متعلق خبریں ہوسکتی ہیں ، گزشتہ ہفتے سیکٹروں میں سب سے زیادہ نقصان ریٹیل سیکٹر کو ہوا جس کا پرائس انڈیکس 7.25 فیصد کمی کے بعد 7494.07پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ رٹیل سیکٹر میں زیادہ تر کمپنیاں منفی زون پر بند ہوئیں سب سے زیادہ نقصان الحکیر کو ہوا جس کی قیمت 25.73فیصد انحطاط کے بعد 24.97ریال تک گر گئی جبکہ جریر کی قیمت 11.57فیصد جبکہ ساکو ہارڈویئر کی قیمت 9.85فیصد کمی کے بعد بالترتیب 82ریال اور 54.46ریال پر بند ہوئیں۔ سیمنٹ سیکٹرکا پرائس انڈکس 4.73فیصد کمی کے بعد 3342.10پوائنٹس پر بند ہوا۔ سیمنٹ سیکٹر میں سب سے زیادہ نقصان ینبع سیمنٹ اور یمامہ سیمنٹ کو ہوا جن کی قیمتیں بالترتیب 9.90 فیصد اور 9.19فیصد انحطاط کے بعد 30.30ریال اور 17.78ریال پر اختتام پذیر ہوئیں۔ قصیم سیمنٹ نے تیسرے کوارٹر رزلٹ کے ساتھ 10فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان بھی کیا مگر فروخت کا دباؤ اتنا تھا کہ اس کی قیمت بھی 4.37فیصدکمی کے بعد 51.61ریال پر بند ہوئی۔ پیٹروکیمیکل سیکٹر میں سابک کی قیمت 4.36فیصد اضافے کے بعد 84.25ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔

شیئر: