Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائنی کارکنوں کی وطن واپسی شروع

ریاض - - - -مملکت میں پھنسے فلپائنی کارکنوں کی وطن واپسی شروع ہو گئی ۔ ذرائع ابلاغ نے جمعہ کو فلپائنی قونصلیٹ کے حوالے سے بتایا کہ 28 کارکن آج ہفتہ کو جبکہ 39 کارکن کل اتوار کو سعودی عرب سے روانہ ہوجائیں گے جبکہ 200فلپائنی کارکنوں کی فلپائن روانگی کے کاغذات پر کارروائی ہو رہی ہے ۔ سعودی عرب میں فلپائن کے قونصلیٹ کے لیبر اتاشی جینال روسل نے بتایا کہ واپس جانے والوں کے ہوائی جہاز ٹکٹ کے اخراجات سعودی عر ب کے قائم کرد ہ فنڈ میں سے ادا کئے جارہے ہیں۔ یہ فنڈ اوجر کمپنی اور بن لادن گروپ کی کمپنی کے تنخواہ نہ پانے والے کارکنوں کی مدد کے لئے قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بن لادن کمپنی کے 168 اور سعودی اوجر کمپنی کے 200 ملازمین کو بھجوایا گیا ہے اور ان ملازمین کے فضائی سفر کی ٹکٹوں کے اخراجات فلپائنی حکومت نے برداشت کئے تھے ۔ بعض نجی کمپنیوں کی جانب سے تنخواہیں نہ دینے کی وجہ سے بقایاجات وطن بھجوائے جائینگے۔

شیئر: