Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللہ نے وقت سے پہلے کامیابی دے دی،آفریدی

کراچی ...... پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ضرورت سے زیادہ خود پر اعتماد درست نہیں ہمیشہ نقصان اٹھایا ہے۔پی ایس ایل سے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ ملا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ضرورت سے زیادہ خود پر اعتماد درست نہیں ہمیشہ نقصان اٹھایا ہے،جب لڑکے لڑکیوں کے پیچھے بھاگنے کا سوچتے تھے میں کرکٹ کے بارے سوچتا تھا ،جس عمر میں لوگ لڑکیوں کے خواب دیکھتے ہیں میں کرکٹ کے بارے سوچتا تھا۔اللہ نے وقت سے پہلے کامیابی دے دی جس پر میں خود حیران تھا،میں نے جب کرکٹ کھیلنا شروع کی تو پیسہ کم محبت زیادہ ملتی تھی۔والد صاحب ہمیں جب سکول بھیجتے تھے اور ہم گراﺅنڈ میں چلے جاتے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کے بیٹ سے کھیل کر بہت مزا آیا۔نچلی سطح کی کرکٹ کو ا سکولز اور بورڈ نے تباہ کیا ہے۔پی ایس ایل سے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ ملا ہے۔قومی ٹیم کو نئے ا سپنر اور بلے باز بھی ملے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ شرجیل خان میرے ریکارڈ توڑ سکتا ہے لیکن اپنا کھیل تبدیل نہ کرے۔انضمام الحق سے بات ہوئی ہے آخری کھلاڑی کو فیئر ویل دی جائے گی۔بورڈ فیئر ویل دے نہ دے قوم نے مجھے فیئر ویل دے دی ہے۔

شیئر: