Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین اسٹوکس کی ون ڈے میں پہلی سنچری

    ڈھاکا ..... انگلش بلے باز بین اسٹوکس نے 5 سالہ طویل انتظار کے بعد ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلش آل راﺅنڈر بین اسٹوکس نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شاندار سنچری داغ دی۔اسٹوکس کی یہ کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں بین اسٹوکس نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے ڈٹ کر حریف بولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور کی، اسطرح ان کا ون ڈے میں سنچری بنانے کا پانچ سالہ انتظار بھی ختم ہو گیا۔ اسٹوکس نے کیریئر کے 45ویں میچ میں پہلی سنچری بنائی، وہ 101 رنز بنا کر مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔

شیئر: