Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک قسمت بدل دیگا، نواز شریف

     لاہور ..... گورنر ہاوس پنجاب میں ہفتے کو تاجروں کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح بنایا ان کے مسائل کے حل کےلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں کیونکہ تاجربرادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی سرمایہ کاری کرنےوالوں سرمایہ کاروں کو مراعات دے رہے ہیں۔ تاجر برادری کو بھی چاہئے کہ وہ برآمدات کو بڑھانے کے لئے پیداواری صلاحیت اور معیار کو بہتر بنائے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا یہ گیم چینجر ہے خطے کی قسمت بدل دے گا۔

شیئر: