Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیبیو ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر جیک بال

 ڈھاکا .... جیک بال نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں یادگار انٹری کرتے ہوئے انگلینڈ کی طرف سے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وہ ڈیبیو ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے انگلش بولر بن گئے، جیک بال نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل انگلینڈ کی طرف سے ڈیبیو ون ڈے میں بہترین بولنگ کرنے کا اعزاز ایڈم ہولی ہوک کو حاصل تھا جنہوں نے 1996ءمیں پاکستان کے خلاف 6.5 اوورز میں 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شیئر: