Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسان آگے بڑھے گا تو قومی معیشت مضبوط ہوگی، شہباز شریف

لاہور ...... وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چھوٹے کاشتکاروں مےں 100ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قرضوں کا مکمل سود پنجاب حکومت ادا کرے گی۔ملک کی تارےخ کے منفرد اور انوکھے پروگرام سے لاکھوں کسان مستفےد ہوں گے۔جدےد ٹےکنالوجی کے ذرےعے چھوٹے کاشتکاروں مےں بلاسود قرضے شفاف انداز سے تقسےم کےے جائےں گے، زراعت کی ترقی اورچھوٹے کسان کی خوشحالی کےلئے 100ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کاتارےخ ساز پروگرام معاشی و سماجی اورسبز انقلاب برپا کرے گا،زراعت کو قومی معےشت مےں رےڑھ کی ہڈی کی حےثےت حاصل ہے۔زراعت پاکستان کی خوشحالی،برآمدات بڑھانے کی ضمانت اور زرمبادلہ کمانے کا ذرےعہ ہے ۔کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا،کسان آگے بڑھے گا تو قومی معےشت مضبوط ہوگی۔ حکومت نے کسانوں کی ترقی،زراعت کے فروغ اور فی اےکڑ پےداوار بڑھانے کےلئے شروع کئے گئے انقلابی پروگراموں سے زرعی ترقی کا خواب پورا ہوگا۔ماضی کے حکمرانوں کا تعلق اگرچہ زراعت سے رہا ہے لےکن انہوںنے اس شعبے کی ترقی پر کوئی توجہ نہ دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے مال روڈ پر جو دھرنے ہوتے تھے اب نہےں ہوں گے بلکہ اب انہےںاس 100ارب روپے کے بلاسود قرضوں کے پروگرام پر اےک دوسرے کوگلے لگانا چاہئےں اورمٹھائےاں باٹنی چاہئےں۔ پنجاب حکومت نے پےکےج چھوٹے کاشتکاروں کی خوشحالی کےلئے دےا ہے۔ان دھرنوں کو بھی بند ہونا چاہئے جو پاکستان کا دھڑن تختہ کرتے ہےں۔ اےوان وزےراعلیٰ مےں چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کرکے پنجاب حکومت اوربےنکوں کے مابےن معاہدے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت کو قومی معےشت مےںکلےدی حےثےت حاصل ہے ۔گزشتہ 3 برسوں سے ہمارے کاشتکاروں اور زرعی معےشت کو خاصہ دھچکا لگا۔ چاول اورکپاس کی فصل کو نقصان پہنچا۔عالمی منڈےوں مےں کسادبازاری سے ہمارا کاشتکار بھی متاثر ہوا۔وزےراعظم نوازشرےف نے کاشتکاروں کو پہنچنے و الے اس نقصان کے پےش نظر 40ارب روپے کا بڑا پےکےج دےا،جس مےں 50فےصد پنجاب حکومت نے حصہ ڈالا۔چاول اورکپاس کی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کےلئے چھوٹے کسانوں کو 5 ہزار روپے فی اےکڑ کے حساب سے معاوضہ ادا کےا گےا۔اس سال بھی وفاقی حکومت نے بجٹ مےں بڑے زرعی پےکےج کا اعلان کےا ،جس پر تےزرفتاری سے عملدر آمد ہورہا ہے ۔

شیئر: