Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : 7 منزلہ مخدوش عمارت کو خالی کرالیا گیا

    جدہ ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے کہا ہے کہ شہر کے مشرقی علاقے میں 7 منزلہ مخدوش عمارت کو خالی کروالیا گیا ۔ عمارت کو خالی کرانے سے قبل بلدیہ کے مخصوص ادارے کی جانب سے اس کا مفصل معائنہ کیا گیا جس کی رپورٹ پر عمل کرتے ہوئے عمارت کو مخدوش قرار دیکر اسے خالی کروا لیا گیا ۔محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جاری ہو نے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ عمارت کی بجلی کاٹ دی گئی ہے جبکہ اس کے اطراف میں کنکریٹ کے بلاکس رکھ کر روڈ کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ وہاں سے گزرنے والے محفوظ رہیں ۔ کرنل سعید نے مزید بتایا کہ عمارت کے بارے میں محکمہ شہری دفاع کو اہل علاقہ کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر متاثرہ عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا بعدازاں بلدیہ کے متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے فوری طور پر عمارت کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس ضمن میں عمارت میں رہنے والوں کا کہنا تھا کہ بلڈنگ انتہائی خستہ ہو چکی تھی، جگہ جگہ سے اس کے پلاستر گرتے رہتے تھے جبکہ عمارت میں دراڑیں بھی پڑ چکی تھیں ۔ خطرہ تھا کہ کسی بھی وقت کوئی سنگین حادثہ نہ رونما ہو جائے ۔

شیئر: