Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں جنازے پر فضائی حملہ نہیں کیا، احمد العسیری

     جدہ .... یمن میں اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد عسیری نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں جنازے پر فضائی حملے کی سختی سے تردید کی ہے۔ واضح رہے حوثی ملیشیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں متعدد شہری ہلاک وزخمی ہوئے ہیں۔ عسیری نے یہ بات زور دیکر کہی کہ جب بھی حملہ کیا جاتا ہے اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے کہ شہریوں کے کسی اجتماع پر یہ حملہ نہ ہو۔ واضح ہو بین الاقوامی میڈیا ہفتے کی صبح سے دعویٰ کرتا رہا ہے کہ جنازے پر اتحادیوں کے حملے میں متعدد شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ عسیری نے کہا کہ ان اطلاعات کا علم ہے ۔اتحادیوں نے ماضی میں بھی ایسے کسی قسم کے اجتماع پر حملے سے گریز کیا ہے اور شہری ہمارا ہدف نہیں ہوتے۔

شیئر: