Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طاہر القادری کو منانے کیلئے ٹاسک

    اسلام آباد .....تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے سیاسی کزن علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو منانے کے لئے شیخ رشید، جہانگیر ترین اور چوہدر ی سرور کو ٹاسک سونپ دیا۔لندن میں طاہر القادری سے ملاقات کر کے انہیں 30اکتوبر کو اسلام آباد بند کرانے کے لئے عوامی تحریک کی شرکت کے لئے دعوت دینے کے ساتھ تمام تحفظات دور کئے جائیں۔ شیخ رشید چوہدری سرور اور جہانگیر ترین الگ الگ پروازوں کے ذریعے لندن روانہ ہوئے ۔ ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری فرانس اور کینیڈا کے دورے کے بعد لندن میں مقیم ہیں۔ ابھی تک طاہر القادری سے کسی سیاسی جماعت کی ملاقات طے نہیں ہے۔

شیئر: