Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات نصاب کے بغیر ہورہے ہیں

لکھنؤ (نمائندہ ارد ونیوز)آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یوپی مدرسہ بورڈ کے تمام امتحانات کسی تعلیمی نصاب کے بغیر کرائے جارہے ہیں۔ نئے تعلیمی نصاب کا نفاذ 2012ء میںہی ہونا تھا لیکن مدرسہ بورڈ نے اپنے مدارس میںابھی تک نیا تعلیمی نصاب نافذ نہیںکیا ۔ اس وقت مدرسہ بورڈ سے منظور شدہ ایسا کوئی تعلیمی نصاب نہیںجس کی بنیاد پر امتحانات کرائے جاسکیں۔ یوپی مدرسہ بورڈ کیلئے نئے تعلیمی نصاب تیار کرنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت نے جامعہ ہمدرد کو دی تھی۔ جامعہ ہمدرد نے نصاب کمیٹی تشکیل کی جس نے2012ء میں اپنی رپورٹ یوپی مدرسہ بورڈ کو سونپ دی۔ نئے تعلیمی نصاب میں مولوی ، منشی ، عالم، کامل اور فاضل کی تعلیم میں بنیادی ترامیم کی گئی تھیں، لیکن4 سال گزر جانے کے بعد بھی یوپی مدرسہ بورڈ نے نیا نصاب نافذ نہیںکیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نئے تعلیمی نصاب کو نافذ کرنے کیلئے الٰہ آباد ہائی کورٹ میںایک عرضی بھی داخل کی گئی تھی جس پر عدالت نے بورڈ کو نیا نصاب نافذ کرنے کا حکم بھی دیا تھا لیکن مدرسہ بورڈ نے مدارس میںجدید نصاب نافذ کرنے کیلئے ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا ۔ نئے نصاب کو ابھی تک نافذ نہ کیے جانے سے مدارس میںتعلیم کا سخت نقصان ہورہا ہے۔ مدارس سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کسی تعلیمی نصاب کے بغیر مدرسہ بورڈ ہر سال امتحانات کرادیتا ہے۔ امتحانات کے پرچے پرانے نصاب کے مطابق ہی تیار کیے جاتے ہیں جبکہ ضابطہ کے مطابق مدرسہ بورڈکو اپنے تمام امتحانات نئے تعلیمی نصاب کے مطابق کرانے چاہئیں۔

شیئر: