Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں 45لاکھ کاروں کی پیداوارکے چینی پلانٹ کا افتتاح

 اوہائیو ...... چین نے امریکی ریاست اوہائیو میں دنیا کے سب سے بڑے گلاس فیبری کیشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ پلانٹ کی پیداواری گنجائش 45 لاکھ کاریں اور 40 لاکھ آٹو موٹو ری پلیسمنٹ گلاس ونڈ شیلڈز سالانہ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ریاست اوہائیو میں قائم چینی پلانٹ کا افتتاح چینی حکام اور گورنر اوہایو نے مشترکہ طور پر کیا۔ساڑھے4 ہزار سے زائد ملازمین والے اوہائیو گلاس پلانٹ میں آئندہ برس کے آخر تک پیداواری گنجائش کو تئیس سو سے ڈھائی ہزار تک بڑھانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاست اوہایو کے گورنر جان کیسج نے کہا کہ منصوبے سے دو ہزار سے زائد خاندانوں کی مالی حالت بہتر ہو گی۔ تقریب میں امریکی اور چینی حکام کے علاوہ دنیا بھر سے گلاس فیبری کیشن سے تعلق رکھنے والی تجارتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پلانٹ کی تیاری پر60 کروڑ ڈالر کی مجموعی لاگت آئی ہے۔

شیئر: