Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی طوفان سے کوئلے کی قیمت میں کمی

سنگاپور ..... امریکہ میں سمندری طوفان میتھیو کی وجہ سے کوئلے کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ بحر اوقیانوس کے راستے مال برداری متاثر ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے کیربیئن کے ساحلی صوبے کولمبیا سے بین الاقوامی ٹرمینلز تک رسائی بہت کم ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے کوئلے کی کانوں اور ٹرمینلز کے درمیان ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔ یورپ کے ایمسٹردیم ، روٹر ڈیم اور انطار کی بندرگاہوں کےلئے کوئلے کی خریداری کے معاہدے گزشتہ روز 71.95 ڈالر فی ٹن میں طے پائے جو دسمبر 2014 ءکے کوئلے کی بلند ترین قیمت سے صرف 20 سینٹ کم ہے۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں صورتحال بہتر ہو جائے گی اور شپنگ کی سرگرمیاں معمول پر آ جائیں گی۔ یورپی منڈیوں میں کوئلے کی قیمتوں میں رواں سال کے دوران تقریباً 80 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس وقت فی ٹن 65.65 ڈالر فی ٹن کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ چین، جنوبی کوریا اور یورپی ممالک کوئلے کے بڑے درآمد کنندگان ہیں۔

شیئر: