Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی مالیاتی ادارہ ، ہند کو درپیش معاشی خدشات منظر عام پر لے آیا

    نیویارک .....عالمی مالیاتی ادارہ ہند کو درپیش بینکاری اور معاشی خدشات کو منظر عام پر لے آیا۔ 19 ابھرتی معیشتوں میں ہندوستانی کمپنیاں منافع کما کر قرض ادا کرنے کی صلاحیت میں سب سے آخری نمبر پر ہیں۔آئی ایم ایف کی جنوبی ایشیائی ممالک پر رپورٹ کے مطابق ہندوستانی کمپنیوں کی منافع کما کر قرضوں کے سود ادا کرنے کی صلاحیت ابھرتی معیشتوں میں سب سے کم ہے جس کی وجہ سے ہندمیں غیر فعال قرضوں کا حجم بڑھ رہا ہے۔ ہندوستانی بینکوں کے خطرے سے دوچار اثاثے 16 سال کی بلند ترین سطَح پر ہے۔ جس کی وجہ سے بینک قرض گیری نہیں کررہے ہیں۔فنڈ رپورٹ کے مطابق ہند کو اس ضمن میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ہندوستانی بینکوں کے ریزرواثاثے خسارہ پورا کرنے کےلئے ناکافی ہے۔

شیئر: