Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف اور مارب پر داغے گئے 2بیلسٹک میزائل ناکارہ

ریاض .....یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف اتحادی افواج نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب حوثی باغیوں نے طائف اور مارب پر 2بیلسٹک میزائل داغے جنہیں فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا گیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ باغیوں نے پہلا میزائل مارب کو نشانہ بنانے کیلئے صفا سے داغا تھا جبکہ دوسرامیزائل صعدہ سے داغاگیاجس سے طائف کو نشانہ بنایا گیاتھا۔اتحادی افواج کے میزائل سسٹم سے دونوں میزائلوں کو فضا میںتباہ کردیا گیا۔

شیئر: