Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل کے ارکان کو ویٹو کا حق مسترد کیا جائے، او آئی سی

جدہ .... او آئی سی نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کو حاصل ویٹو کے حق کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں شامی بحران کے حل کیلئے فرانس کی پیش کردہ قرارداد کو روس کی جانب سے ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شام کا انسانی بحران ویٹو کے بجائے انسانیت نواز موقف کا طلب گار ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو حاصل ویٹو کا حق مکمل طور پر مسترد کردیا جائے یا انسانیت سوز جرائم کے معاملے میں اس کا استعمال بند کیا جائے۔ انہوں نے شام کے حالات کو بحران قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات خرابی کی طرف گامزن ہیں اگر عالمی برادری نے شامی حالات کے حل کی کوشش نہ کی توصورتحال دھماکہ خیز ہوجائیگی۔

شیئر: