Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین نیوکلیئر سپلائی گروپ کے معاملے پر ہند سے بات کیلئے تیار

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی چینی رہنما کے ساتھ فائل فوٹو
نئی دہلی .... چین کے نائب وزیر خارجہ لی باوڈونگ نے کہا ہے کہ چین نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں ہندکی مکمل رکنیت کے امکانات پر بات چیت کرنے کا خواہاں ہے۔ وہ گوا میں برکس کے اجلاس سے قبل بات چیت کر رہے تھے۔اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ بھی شرکت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کی جانب سے پابندی لگائے جانے کے ہندوستانی مطالبے کی مخالفت کی ہے۔بیجنگ انسداد دہشت گردی کے نام پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔ گوا میں 5 ملکی سربراہی کانفرنس برکس میں برازیل، روس، ہند چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔چینی نائب وزیر خارجہ نے پھر سے 48 ممالک پر مبنی تنظیم این ایس جی کی رکنیت پر 'اتفاق رائے' پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔دریں اثناءنئی دہلی نے کہا ہے کہ اس نے چین کے ساتھ این ایس جی کی اپنی رکنیت کے دعوے پر 'پرمغز گفتگو' کی ہے۔واضح رہے جون میں این ایس جی کے 48 ممالک کے اجلاس میں چین نے ہند کی رکنیت کے دعوے کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی تھی کہ اس نے جوہری اسلحے کے عدم پھیلاو کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ نیو کلیئر سپلائر گروپ قوانین چین نے نہیں بنائے۔ این ایس جی کے معاملے پر چین اور ہندکے درمیان خاطر خواہ بات چیت ہوئی ہے۔ ہندکے ساتھ مزید بات چیت کا خواہش مند ہے تاکہ اتفاق رائے بنایا جا سکے۔انھوں نے مزید کہا اس مسئلے پر ہندکے ساتھ چین تمام امکانات پر غور کرنا چاہتا ہے لیکن یہ این ایس جی کے چارٹر کے مطابق ہونا چاہیے اور بعض اصولوں کا ہر طرف سے احترام کیا جانا چاہیے۔
 

شیئر: