Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان صوبے ہلمند میں کار خود کش دھما کہ، 14 ہلاک

افغان سیکیورٹی اہلکار لشکر گاہ کے قریب طالبان کے حملوں کے بعد پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں
قندھار ...... افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں کار خود کش دھماکے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ضلع ناد علی کے پولیس چیف حاجی مرجان کے حوالے سے بتایا کہ خود کش دھماکا صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوا۔ اس سے قبل عسکریت پسندوں نے ک چیک پوسٹس پر حملے کیے۔ بم دھماکے میں 10 پولیس اہلکار اور 4 شہری ہلاک ہوئے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضا فے کا خدشہ ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ 14 لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں جبکہ 15 زخمی بھی لائے گئے ایک فائرنگ سے زخمی ہوا۔کابل میں وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے تصدیق کی کہ طالبان کے جنگجوو¿ں نے لشکر گاہ کی چیک پوسٹس پر پر حملے کیے ہیں تاہم ساتھ انھیں واپس دھکیل دیں گے۔ حالیہ کچھ سالوں میں طالبان نے صوبہ ہلمند میں مضبوطی سے قدم جمانا شروع کردیئے کچھ ہفتوں میں صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ پر بڑے حملے بھی کیے گئے۔ہلمند کی صوبائی کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمجید اخونزادہ نے کہا کہ جنگجو افغان فورسز کا سیکیورٹی حصار توڑ کر شہر میں داخل ہوئے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جنگجو لشکر گاہ کی جانب سے پیش قدمی کررہے ہیں۔

شیئر: