Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں جھڑپ ،سرکاری عمارت کا محاصرہ

سیکیورٹی فورسز کے اہلکار پام پور کے قریب سرکاری عمارت کا محاصرہ کئے ہوئے ہیں
سری نگر ..... کشمیر میں سیکیورٹی فورسز نے ایک سرکاری عمارت کا محاصرہ کرلیا۔مبینہ شدت پسندوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔حکام کے مطابق سرینگر کے قریبی علاقے پام پور میں شاہراہ پر سرکاری عمارت میں آگ لگی جب فائر سروس کے اہلکار قریب گئے تو اندر سے فائرنگ کی گئی۔ فوراً بعد عمارت کا محاصرہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق عمارت میں2سے3 مسلح حملہ آور چھپے ہیں جو وقفہ وقفہ سے فوج اور پولیس پر فائرنگ کررہے ہیں۔ شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے ۔ گردونواح کے علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا ۔واضح رہے اسی عمارت پر اس سال فروری میں بھی ایسا ہی حملہ ہوا تھا۔ تصادم میں ایک شہری، 4 فوجی کمانڈوز اور 4 شدت پسند مارے گئے تھے۔اے پی کو ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فوج کے ا سپیشل دستوں، پیراملٹری اہلکاروں اور انسدادِ دہشت گردی پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لیا جس کے بارے میں یہ خیال ہے کہ وہاں جنگجو چھپے ہوئے تھے۔ واضح رہے اڑی واقعہ کے بعدشمالی کشمیر کے بارہمولہ اور ہندوارہ قصبوں میں واقع فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے ہیں۔

شیئر: