Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں امریکی جہاز پر حملہ، سعودی عرب کی مذمت

امریکی جہاز کی فائل فوٹو
ریاض....یمن کے قریب بین الاقوامی میں سمندر میں امریکی بحریہ کے میزائل شکن جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوجی ترجمان کے مطابق میزائل حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے سے داغا گیا ۔امریکی جہاز یو ایس میسن کی بحیرہ احمر میں یمن کے ساحل کے مقابل موجودگی کے دوران2میزائل داغے گئے تاہم جہازتک پہنچنے سے پہلے سمندر میں گرگئے۔دریں اثناءسعودی عہدہ دار نے کہا ہے کہ سعودی عرب حوثیوں پر صالح کے وفاداروں کی جانب سے امریکی جہاز پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔ یہ دہشت گردی ہے اس سے عالمی جہاز رانی متاثر ہوگی۔ ایک بیان میں سعود ی عہدہ دار نے کہا کہ حوثی اور صالح کے وفادار سلامتی کونسل کی قرار داد 216پر عملدآمد پر آمادہ نہیں۔ ان کا یہ رویہ اقوام متحدہ کی جانب سے مسئلے کے سیاسی حل کی کوششوں سے میل نہیں کھاتا۔
 
 
 

شیئر: