Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی : غیر قانونی طور پر معاہدہ ختم کرنے پر کارکن کو 11لاکھ درہم معاوضہ

فائل فوٹو
امارات ..... ابوظبی عدالت نے مقامی کمپنی کو ایک کارکن کاغیر قانونی طور پر معاہدہ ختم کرنے پر11لاکھ درہم معاوضہ دینے کا پابند بنایا ہے ۔ کارکن نے غیر قانونی طور پر معاہدہ ختم کرنے پر اپنی کمپنی کے خلاف عدالت میں شکایت کی تھی جس پر عدالت نے اس کے حق میں فیصلہ دیا۔ الامارات ٹوڈے کے مطابق کمپنی کو معاوضہ ادا کرنے کے علاوہ کارکن کو واپس ملازمت پر رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ کمپنی نے غبن کے الزام میں کارکن کو ملازمت سے فارغ کردیا تھا تاہم عدالت میں غبن کا الزام ثابت نہ ہوسکا ۔ عدالت نے کارکن کی روکی ہوئی تنحواہوں کے علاوہ، بونس، چھٹی اور معاوضے کی مد میں 11لاکھ52ہزار930درہم ادا کرنے کا حکم دیا۔

شیئر: