Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت :غیر ملکی ٹیچروں کے ہاوس الاونس میں کمی پر بحران

فائل فوٹو
کویت ..... غیر ملکی ٹیچروںکے ہاوس الاونس میں کمی کے فیصلے پر بحران پیدا ہوگیا۔ مصری اور اردنی ٹیچروں نے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے سفارتکاروں سے رجوع کیا ہے۔ تیونس سے تعلق رکھنے والے ٹیچروں نے بھی اپنے سفارتخانے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کویت میں غیر ملکی ٹیچروں کو اس سے پہلے 150دینار ہاوس الاونس دیا جاتا ہے جسے کم کرکے 60دینار کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ القبس اخبار کے مطابق غیر ملکی ٹیچروں نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عدالتی کارروائی بھی کریں گے۔
 

شیئر: