Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر:کفالہ نظام ختم کرنے سے پہلے آگاہی مہم

فائل فوٹو
دوحہ.... غیر ملکیوں کا کفالہ نظام ختم کرنے کے فیصلے کے نفاذ سے پہلے قطر میں وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔2ماہ جاری رہنے والی مہم میں غیر ملکیوں کو نئے نظام سے متعارف کروایا جائے گا۔ قطر نیوز ایجنسی قنا کے مطابق غیر ملکیوں کو خروج وعودہ، اقامہ کی تجدید،لیبر قوانین میں تبدیلی اور دیگر اہم قوانین کے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر محنت ڈاکٹر عیسی الجفالی نے مقامی اخبار الرایہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفالہ ختم کرنے کا نظام دسمبر کے آخر تک نافذ العمل ہوگا۔ نئے نظام میں غیر ملکی کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: