Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کامسئلہ حل

فائل فوٹو
کویت سٹی .....کویت یونیورسٹی کے غیر ملکی ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوگیا۔ انتظامیہ نے وزارت خزانہ سے فنڈز حاصل کرلئے۔مقامی اخبار القبس کے مطابق کویت یونیورسٹی کے 212ملازمین کو جون ، جولائی، اگست اور ستمبر کی تنخواہیں جلد دی جائیں گی۔ یونیورسٹی کو تنخواہوں کی مد میں 182ہزار دینار دیئے گئے ۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو اقامہ ٹرانسفر کرنے کی سہولت ماہ رواں کے آخر میں دی جائے گی ۔

شیئر: