Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت

مدینہ منورہ ۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،مدینہ منورہ کی تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت کی سرپرستی کرینگے۔پہلے مرحلے میں 15سے زائد تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت ہوگی۔ منگل کو معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے۔اس کا اعلان محکمہ سیاحت وآثار قدیمہ کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے کیا ہے۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان اور شہزادہ سلطان بن سلمان نے مدینہ منورہ میں تاریخی مساجد سے متعلق ورکشاپ کا افتتاح کیا جس میں اس حوالے سے بحث ہورہی ہے۔ شرکاء درپیش مسائل کا حل تجویز کررہے ہیں۔ تاریخی مساجد کی مرمت کیلئے عطیات فنڈبھی قائم کردیا گیا۔

شیئر: