تازہ ترین



سیکشن: کھیل

میانداد اور آفریدی کا معاملہ جلد ہونا چا ہئیے ،وسیم اکرم

shadow
لاہور ..قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جاوید میانداد ا ورشاہد آفریدی دونوں میرے اور پاکستان کے لئے اہم ہیں دونوں کو مل جل کر معاملہ حل کرنا چاہیے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قابل احترام کرکٹرز کا ایک دوسرے پر الزامات کا معاملہ جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان معاملہ ثالثی کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ معاملے کو مزید نہیں بگاڑنا چاہیے۔
 
1